صدر جامعہ روحانیت کی کوئٹه ھزار گنجی میں دھماکے کی پرزور مذمت
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان مرکزی دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام و المسلمین سید احمد رضوی نے کوئٹہ ہزار گنجی میں دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی.
انہوں نے کہا ملک خدا داد پاکستان شہر کوئٹہ میں محب وطن پاکستانیوں پر بزدلانہ حملہ اور 16 افراد کی شھادت حکومتی سطح پر سکیورٹی کی ناقص کارکردگی اور ریاستی اداروں کی غفلت اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دن دیہاڑے حکومتی اہلکاروں کی موجودگی میں شیعہ شناخت پر ٹارگٹ کیا جانا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ملک دشمن عناصر, کالعدم اور دہشت گرد تنظیموں سے حکومت کاروائی کی بجائے مذاکرات کرتی ہے جو محب وطن پاکستانیوں اور پاکستان کی سلامتی کے لئے زہر قاتل ہے اس کے علاوہ ملک کے دیگر گوشہ و کنار میں محبان وطن کی بے وجہ ظالمانہ گرفتاریاں بھی قابل مذمت ہے۔
صدر جامعہ روحانیت بلتستان نےکہا کہ کالعدم تنظیموں کے سہولت کاروں کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی قابل قبول نہیں، کوئٹہ کی سنگین صورت حال کے پیش نظر دہشتگرد عناصر کے خلاف فوجی آپریشن ناگزیر ہوچکا ہے۔ صوبائی اور مرکزی انتظامیہ کو چاہیے کہ دھماکے میں ملوث ظالموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائے۔
اللہ تعالی شھداء کی درجات بلند تر کردے اور ان کے لواحقین کو صبر عنایت کرے.
دیدگاهتان را بنویسید