صدر جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشہد کی مرکزی دفتر میں صدر اور کابینہ سے ملاقات
جامعہ روحانیت بلتستان کے مرکزی دفتر میں صدر شعبہ مشہد حجتالاسلام والمسلمین شیخ الیاس زاہدی کی صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجتالاسلام والمسلمین شیخ علی نقی جنتی اور ان کی کابینہ سے اہم ملاقات منعقد ہوئی۔ نشست کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری جامعہ روحانیت بلتستان، جناب محمد سجاد شاکری نے صدر شعبہ مشہد کا خیرمقدم کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دونوں اداروں کے مابین باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
حجتالاسلام والمسلمین شیخ الیاس زاہدی نے شعبہ مشہد کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے خواتین کے لیے مختلف پروگراموں کے انعقاد، جشن تکلیف جیسی تقریبات، مثالی ماؤں کی تجلیل کے پروگرام، طلاب کے مسائل کے حل کے لیے کوششوں، اور بچوں کے تعلیمی مسائل کے حل پر کی جانے والی جدوجہد کا ذکر کیا۔
حجتالاسلام والمسلمین شیخ علی نقی جنتی نے شعبہ مشہد کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ادارے کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد کی اہمیت پر زور دیا اور بلتستان کے معاشرتی چیلنجز سے مشترکہ حکمت عملی کے تحت نمٹنے کی ضرورت پر بات کی۔
آخر میں، نائب صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجتالاسلام والمسلمین مصطفی حلیمی نے دعائیہ کلمات کے ساتھ نشست کا اختتام کیا۔ دعائے خیر میں تمام حاضرین کے لیے کامیابی اور ترقی کی دعا کی گئی۔
دیدگاهتان را بنویسید