تازہ ترین

صدر جامعہ روحانیت بلتستان شیخ علی نقی جنتی اور صدر مرکز امامیہ کچورا شیخ اعجاز بہشتی کے درمیان اہم ملاقات*

صدر جامعہ روحانیت نے شیخ اعجاز بہشتی کی سماجی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کام ایک "منظم اور طویل المدتی پالیسی" کا حصہ ہونا چاہئے تاکہ اس کے برکات بھی طویل المدت ہو۔ انہوں نے مرکز امامیہ کچورا کے سربراہ کی توفیقات میں اضافے کے لیے دعا بھی کی۔ ساتھ ہی، جامعہ روحانیت کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے سکردو میں واقع بینات کمپلیکس کی تعمیراتی مشکلات سے بھی آگاہ کیا
شئیر
35 بازدید
مطالب کا کوڈ: 11231

سکردو: ماہِ مبارک رمضان کے دوران جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت‌الاسلام والمسلمین شیخ علی نقی جنتی نے اپنے تبلیغی دورے کے موقع پر مرکز امامیہ کچورا کے صدر حجت‌الاسلام والمسلمین شیخ اعجاز بہشتی سے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کیں۔ اس وفد میں جامعہ روحانیت کے نائب صدر حجت‌الاسلام قمر عباس ہاشمی اور سیکرٹری مالیات حجت‌الاسلام سید عباس رضوی بھی شامل تھے۔

صدر جامعہ روحانیت نے شیخ اعجاز بہشتی کی سماجی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کام ایک “منظم اور طویل المدتی پالیسی” کا حصہ ہونا چاہئے تاکہ اس کے برکات بھی طویل المدت ہو۔ انہوں نے مرکز امامیہ کچورا کے سربراہ کی توفیقات میں اضافے کے لیے دعا بھی کی۔ ساتھ ہی، جامعہ روحانیت کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے سکردو میں واقع بینات کمپلیکس کی تعمیراتی مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔

حجت الاسلام والمسلمین شیخ اعجاز بہشتی نے جامعہ روحانیت کے وفد کا گرم جوشی سے استقبال کرتے ہوئے جامعہ روحانیت بلتستان کی فعالیتوں کو سراہا اور بلتستان میں اس کے مثبت اثرات مرتب ہونے کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے جامعہ روحانیت کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کی اور بینات کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 2 لاکھ روپے کا عطیہ بھی دیا، جبکہ آئندہ بھی اپنی مدد جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔

صدر جامعہ روحانیت نے اس فراخدلی پر شیخ اعجاز بہشتی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی توفیقات خیر میں اضافہ کے لئے دعائیں کیں.

واضح رہے کہ یہ رقم تعمیراتی قرض کے مد میں بینات کمپلیکس کے ٹھیکیدار سید مرتضی رضوی کو ادا کی گئی۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *