صدر جامعہ روحانیت بلتستان کا آیت اللہ الشیخ محمد حسین نجفی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
مرحوم آیت اللہ الشیخ محمد حسین نجفی کی رحلت کے موقع پر صدر جامعہ روحانیت بلتستان کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون
مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ رِجَالٌ صَدَقُوۡا مَا عَاہَدُوا اللّٰہَ عَلَیۡہِ ۚ فَمِنۡہُمۡ مَّنۡ قَضٰی نَحۡبَہٗ وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ یَّنۡتَظِرُ ۫ۖ وَ مَا بَدَّلُوۡا تَبۡدِیۡلًا
مومنین میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے اللہ سے کیے ہوئے عہد کو سچا کر دکھایا، ان میں سے بعض نے اپنی ذمے داری کو پورا کیا اور ان میں سے بعض انتظار کر رہے ہیں اور وہ ذرا بھی نہیں بدلے.
ہم جلیل القدرعالم دین آیت اللہ محمد حسین نجفی رحمت اللہ علیہ کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
آپ ایک مبارز، مصلح اور ادیب ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں اقدار اسلامی کا بہترین محافظ تھے اور انہوں نے زندگی مخلصانہ علمی و عملی مجاہدت و کوشش میں گزاری۔
آپ آیہ شریفہ (ولا یخافون في اللہ لومۃ لائم) کا ایک مصداق تھا.
انکی رحلت پر شاگردوں اور عقیدتمندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے مغفرت اور علوِّ درجات کی دعا کے ساتھ ان کے پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور اجر عظیم کا طلبگار ہیں ۔
سید احمد رضوی
صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید