صدر جامعہ روحانیت بلتستان کا اپنی کابینہ سمیت مجمع طلاب سکردو کے دفتر کا دورہ
مورخہ 19 نومبر 2024 بروز منگل صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے اپنی کابینہ سمیت دفتر مجمع طلاب سکردو میں صدر مجمع طلاب سکردو اور ان کی کابینہ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات دونوں تنظیموں کی باہمی تعلقات اور ہم فکری کو بڑھانے کی غرض سے انجام پایا۔ باہمی گفتگو کا آغا تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا شرف معاونت مالی مجمع طلاب سکردو حجۃ الاسلام اشرف موحدی نے حاصل کیا۔
تلاوت کے بعد جامعہ روحانیت کے جنرل سیکریٹری جناب حجة الاسلام سجاد شاکری نے مجمع طلاب سکردو کے صدر اور کابینہ کا ملاقات کے لئے وقت دینے کا شکریہ ادا کیا اور بلتستان کی مختلف تنظیموں کے ساتھ باہمی تعاون اور تفاہم کی خاطر ہونے والی ملاقاتوں کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا: جامعہ روحانیت بلتستان، بلتستان بھر کے طلاب کی نمائندہ تنظیم ہونے کے حساب سے باقی علاقائی تنظیموں کے ساتھ باہمی تعلقات رکھنے کو اپنے لئے ضروری سمجھتی ہے۔ اور بلتستان کے سطح پر کسی بھی علمی، ثقافتی، تبلیغی اور تحقیقی کارکردگی دکھانے کے لئے باہمی تعلقات کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وقت، پیسہ اور انسانی توانائی کا بچاؤ اور ان سے بہتر سے بہتر استفادہ کرنے کے لئے مختلف علاقائی تنظیموں کو جامعہ روحانیت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جو انشاءاللہ مستقبل قریب میں سب دیکھیں گے۔
اس کے بعد مجمع طلاب سکردو کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ نذیر عرفانی نے اظہار خیال فرماتے ہوئے جامعہ روحانیت کے صدر اور کابینہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی انکساری اور تواضع کو سراہا۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ جامعہ روحانیت بلتستان کے بنیادی اھداف تبلیغی، تعلیمی، ثقافتی اور تحقیقی ہیں جن کے حصول کے لئے ہمیں مل جل کر ان میدانوں میں اپنی فعالتیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا اگر صنف روحانیت نے معاشرے میں کامیاب ہونا ہے تو اپنی اپنی باھمی اتفاق و اتحاد کو مزید بہتر کرکے اس کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر مجمع طلاب سکردو کا مزید کہنا تھاکہ جامعہ روحانیت بلتستان کے ساتھ مل جل کر کام کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے اور ان شاءاللہ تعاون کا یہ سلسلہ ہمیشہ جاری و ساری رہے گا۔
اس کے بعد جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین علی نقی جنتی نے اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مجمع طلاب سکردو اور ان کی کابینہ کا شکریہ ادا۔
انہوں نے کہا کہ ہم انسان ہونے کی ناطے کمی کوتاہی ہوتی ہے لیکن کسی کی کمی بیشی کو دیکھ اس سے دور ہونا نہیں چاہیے بلکہ اس کمی بیشی کو دور کرنے کےلیے ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ جامعہ روحانیت بلتستان مجامع کے ساتھ ملکر بہتر پروگرامز کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ھم سب کا ھدف تقرب الھی ہے لہذا اس راہ میں ہم سب کو مل جل کر چلنے کی ضرورت ہے۔
اس کے بعد دونوں تنظیموں کے بعض مسؤلین نے باھمی تعلقات کی بہتری کے لئے اپنے اپنے مفید آراء اور مشورے دیئے۔
آخر میں معاونت مالی جامعہ روحانیت حجت الاسلام والمسلمین سید عباس رضوی نے دعائیہ کلمات کے ساتھ نشست کا اختتام کیا۔
دیدگاهتان را بنویسید