تازہ ترین

صدر جامعہ روحانیت بلتستان کا ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیتی پیغام

آل انڈیا شیعہ کونسل نے ایک پیغام میں ایرانی صدر ڈاکٹر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
شئیر
148 بازدید
مطالب کا کوڈ: 10104

رہبر انقلاب اسلامی نے ایک پیغام جاری کر کے صدر مملک ایران اور انکے ہمراہ موجود افراد کی شہادت پر صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان سید احمد رضوی نے تعزیت پیش کی، تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

انا للہ وانا الیہ راجعون
اسلامی جمہوریہ ایران کے معزز صدر، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے باوفا ساتھیوں کی شہادت کی ناقابل یقین خبر نے بلتستان پاکستان کے طلباء کو مغموم کیا اور یہ دلخرش سانحہ اس خطے کے طلباء اور علماء کے لیے گہرے دکھ کا باعث بنا۔
ایرانی قوم کی خدمت اور امت مسلمہ کی عزت و سربلندی کیلئے شہید سید ابراہیم رئیسی کی مسلسل جدوجہد سب پر عیاں ہے۔ شہید صدر رئیسی کا پچھلے مہینے دو اسلامی ملکوں کے درمیان محبت اور دوستی کا پیغام لیکر پاکستان کا دورہ ہم کبھی نہیں بھولیں گے جس سے پاکستانی قوم کے دلوں میں اسلامی جموریہ ایران کے ساتھ عقیدت میں مزید اضافہ ہوا۔
ان با شرف اور نجیب افراد کی جدائی پر نہایت غم و افسوس کے ساتھ رہبر معظم انقلاب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام مسئولین کو تعزیت اور تسلیت عرض کرتے ہیں۔
خداوند متعال کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ ان شہیدوں کو اپنے مقرب بندوں کے ساتھ محشور فرمائے آمین

سید احمد رضوی

صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *