تازہ ترین

صدر جامعہ روحانیت بلتستان کا قومی تنظیموں میں نگر الیکشن اتحاد پر خیر مقدم اور پیغام

صدر جامعہ روحانیت بلتستان  کا قومی تنظیموں میں  نگر ضمنی الیکشن اتحاد پر خیر مقدم اور پیغام بسم اللہ الرحمن الرحیم وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ۚ وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُم ْفَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَىٰ شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا ۗ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِه […]

شئیر
32 بازدید
مطالب کا کوڈ: 2321

صدر جامعہ روحانیت بلتستان  کا قومی تنظیموں میں  نگر ضمنی الیکشن اتحاد پر خیر مقدم اور پیغام

بسم اللہ الرحمن الرحیم

وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ۚ وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُم ْفَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَىٰ شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا ۗ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِه ِلَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ۔

اتحاد و وحدت انسان کی فطری چاهت جبکہ افتراق و پراکندگی قابل مذمت صفت ہے۔قومین اتحاد و اتفاق کی بنیاد پر ہی اپنے سیاسی، اجتماعی اور معاشرتی اہداف حاصل کرتی ہیں یہ خوش آیند خبر سن کر خوشی ہوئی کہ ملک خداداد پاکستان میں الہی نظام کے اجراء کے خاطر دینی سماجی و سیاسی خدمات میں مصروف عمل دو تنظیمیں اسلامی تحریک پاکستان و مجلس وحدت المسلمین کے درمیان نگر میں جی بی اسمبلی کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے متفقہ امیدوار سامنے لانے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ 

جامعہ روحانیت بلتستان اس اقدام کو قومی و مذہبی مشترکہ مفاد کے حصول کی راہ میں ممد و معاون سمجھتی ہے۔جامعہ روحانیت بلتستان  کی طرف سے گذشتہ قانون ساز اسمبلی الیکشن میں مذکورہ تنظیموں کے درمیان امیدواروں کے چناو اور دیگر امور میں  ثالثی کردار ادا کر کے اپنی قومی، مذہبی اور ملی ذمہ داری ادا کرچکی ہے۔ اگرچہ اس دوران مختلف وجوہات کی بنا پر متفق القول نہ ہونے کی وجہ سے دونوں پارٹیاں مطلوبہ ہدف حاصل کرنے مین ناکام رہیں۔ جامعہ روحانیت بلتستان حالیہ دنوں میں دونوں پارٹیوں کی طرف سے متفقہ امیدوار الیکشن میں لانے کے قابل تحسین  اقدام کو آیندہ کی حکمت عملیوں کے لیے راہ ہموار کرنے کا ذریعہ سمجھتی ہے اور امید کرتی ہے کہ  کہ مذہبی،قومی، ملی اور سیاسی اہداف کے حصول کے لئے  سب ملکر جدو جہد جاری رکھیں گے۔

 

سید احمد رضوی 

05/06/17

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *