جامعہ روحانیت بلتستان کے صدور کی جامعہ المصطفی العالمیہ کے آموزش کل ڈاکٹر حمید جزائری سے اہم ملاقات
جامعہ روحانیت بلتستان قم کے صدر شیخ علی نقی جنتی اور جامعہ روحانیت بلتستان مشہد کے صدر شیخ الیاس زاہدی نے آج قم میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے آموزش کل آقای ڈاکٹر جزائری سے ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد طلاب کے تعلیمی مسائل، پذیرش اور آزمون میں قبولیت سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو کرنا تھا۔
اس ملاقات میں جامعہ روحانیت قم کی کابینہ کے نائب صدر شیخ مصطفیٰ حلیمی اور معاونت آموزش گلزار حسین محمدی بھی شریک تھے۔ دوران گفتگو طلاب کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جامعہ روحانیت قم کی جانب سے شیخ الیاس زاہدی کے اعزاز میں کل بروز بدھ ایک استقبالیہ تقریب اور کابینہ کے ساتھ تعارفی نشست منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں آئندہ کے منصوبوں پر مزید مشاورت ہوگی اور دونوں شعبوں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
یہ ملاقات طلاب کے لیے درپیش تعلیمی و انتظامی مشکلات کے حل کے لیے جامعہ روحانیت کی جانب سے ایک مثبت اور اہم پیش رفت ہے، جس سے طلاب کو سہولیات فراہم کرنے میں مزید بہتری کی توقع ہے۔
دیدگاهتان را بنویسید