تازہ ترین

صدر جامعہ روحانیت بلتستان کی سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے قم میں ملاقات

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جامعہ روحانیت کے صدر اور ان کی کابینہ کا شکریہ ادا کیا اور جامعہ روحانیت کی کارکردگیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان بھر میں گلگلت بلتستان کے علماء اور بزرگان کی خدمات کا ذکر کیا۔
شئیر
54 بازدید
مطالب کا کوڈ: 10501

جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علی نقی جنتی اور انکی کابینہ کے اراکین نے مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے قم میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اسکے بعد جامعہ روحانیت بلتستان کے دبیر حجۃ الاسلام سجاد شاکری نے علامہ صاحب کو قم المقدس میں خوش آمدید کہتے ہوئے جامعہ روحانیت کے اراکین کا تعارف کروایا اور جامعہ روحانیت کی فعالیتوں کا مختصر خلاصہ پیش کرتے ہوئے سکول کے بچوں کے لیے مرتب کی گئی اسلامیات کی کتاب علمی مجلے کے نمونے ان کی خدمت میں پیش کیا۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جامعہ روحانیت کے صدر اور ان کی کابینہ کا شکریہ ادا کیا اور جامعہ روحانیت کی کارکردگیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان بھر میں گلگلت بلتستان کے علماء اور بزرگان کی خدمات کا ذکر کیا۔

انہوں نے گلگلت بلتستان کی جغرافیایی اور اسٹریٹجک اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے جی بی کے مسائل اور محرومیوں کے اسباب پر روشنی ڈالی اور کہا: گلگلت بلتستان کا بنیادی مسئلہ یہاں کے عوام کا غیر سیاسی تفکر ہے جس کی وجہ سے مفاد پرست طبقہ عوام پر مسلط ہو رہے ہیں۔

انہوں نے قم میں موجود طلبہ تنظیموں خاص طور پر جوامع روحانیت سے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ تنظیموں کو سیاست سے لاتعلق رہے بغیر ملکی اور بین الاقوامی سیاسی مسائل میں اصولی موقف اختیار کرنا چاہئے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ جوامع روحانیت کو ملکی سطح پر اپنی خدمات اور کارکردگی کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *