تازہ ترین

صدر حسن روحانی اور پاکستانی وزیر اعظم کی ملاقات، تعاون کی چھے یادداشتوں پر دستخط

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے باضابطہ طور پر خیر مقدم کے بعد ایک دوسرے سے بالمشافہ ملاقات اور گفتگو کی۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے ایوان وزیر اعظم میں ہونے والی اس ملاقات میں […]

شئیر
14 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1606

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے باضابطہ طور پر خیر مقدم کے بعد ایک دوسرے سے بالمشافہ ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے ایوان وزیر اعظم میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور میاں نواز شریف نے عالم اسلام کے درمیان اتحاد کے فروغ کی غرض سے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی، تجارتی، سائنسی، ثقافتی، تعلیمی اور طبی شعبے میں باہمی تعاون کی چھے یادداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی جب پاکستان کے ایوان وزیر اعظم پہنچے تو پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور پاکستانی فوج کے چاق و چوبند دستے نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعدازآں دونوں رہنماؤں نے میڈیا کے سامنے ایک دوسرے سے پرجوش انداز میں ہاتھ ملایا اور تصاویر کھنچوائیں۔

 

قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی جب تہران سے اسلام آباد پہنچے تو پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ایئر پورٹ پر بذات خود ان کا استقبال کیا اور انہیں اکیس توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *