صدر روحانی کا سانحہ لاہور پر پاکستانی حکومت اور عوام کو تعزیتی پیغام
صدر مملکت ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے لاھور کے دہشت گردانہ حملوں میں درجنوں بے گناہوں کے مارے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے لاھور کے دہشت گردانہ حملوں میں درجنوں بے […]
صدر مملکت ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے لاھور کے دہشت گردانہ حملوں میں درجنوں بے گناہوں کے مارے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے لاھور کے دہشت گردانہ حملوں میں درجنوں بے گناہوں کے مارے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم میاں نوازشریف کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے لاھور میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بے گناہوں کے قتل کا ارتکاب ان لوگوں نے کیا ہے جنہیں دہشت گردی میں ہی اپنی بقا دکھائی دیتی ہے۔ صدرنے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا ہے کہ انہیں لاھور کے دہشت گردانہ واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ پہنچا ہے ۔ صدر انے اپنے پیغام میں سانحہ لاھور میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کی سربلندی، سکون اور پیشرفت دعا کی ہے۔ اتوار کی شام لاھور کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش دھماکے میں انتیس پچوں سمیت بہتر افراد جاں بحق اور ڈھائی سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید