تازہ ترین

صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان میں محکمہ صحت میں واک ان انٹرویوز کے ذریعے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا

صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان میں محکمہ صحت میں واک ان انٹرویوز کے ذریعے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری احکامات کی روشنی میں کئے گئے اس فیصلے کے تحت ایسے تمام ڈاکٹر جنہوں نے اپنی سروس کے دو […]

شئیر
24 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1797

صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان میں محکمہ صحت میں واک ان انٹرویوز کے ذریعے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری احکامات کی روشنی میں کئے گئے اس فیصلے کے تحت ایسے تمام ڈاکٹر جنہوں نے اپنی سروس کے دو سال مکمل کرلیئے ہیں انکو مستقل سروس دی جائے گی۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کے احکامات کے تحت سپیشل پے ( تنخواہ) کا پیکج منظور کیئے جانے کے بعد ان ڈاکٹروں کو خصوصی تنخواہوں کی فراہمی کے لیئے نیشنل بنک آف پاکستان میں اکائونٹ بھی کھلوایا جا چکا ہے ۔ سالانہ 170ملین روپے خصوصی تنخواہوں کی مد میں ڈاکٹروں کو ادا کئے جائیں گے۔ سیکریٹری صحت گلگت بلتستان سعید اللہ خان نیازی کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق صوبے میں ڈاکٹر ز کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیئے موجودہ صوبائی حکومت نے اہم ترین اقدامات کئے ہیں ۔ موجودہ حکومت کے دور کے آغاز میں گلگت بلتستان میں 170ڈاکٹر ز کام کررہے تھے جن کی تعداد اب بڑھ کر 400تک پہنچ چکی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے عوام دوست اقدامات اور صحت جیسے اہم شعبے میں اصلاحات اور جدت لانے کے لیئے محکمہ صحت نے تمام ضروری مراحل طے کر لیئے ہیں جس کی بدولت صوبے میں تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پور ا کیا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت نے واک ان انٹرویوز کے زریعے کم سے کم وقت میں ڈاکٹرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا ہے اور نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز کو تمام اضلاع میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ حکومت کے اس اقدام کا مقصد صوبے میں عوام کو ان کے شہروں میں ہی صحت کی ضروری سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ گلگت بلتستان کے دور افتادہ علاقوں سے مریضوں کو ملک کے بڑے شہروں میں علاج کی خاطر جانے کی تکلیف نہ سہنی پڑے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *