تازہ ترین

صیہونی حکومت کا وجود ہی ظلم وستم اور غارتگری پر استوار ہے

تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں روزہ دار نمازیوں سے خطاب میں مولائے کائنات امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کی۔

شئیر
22 بازدید
مطالب کا کوڈ: 594

انہوں نے کہا خداوند متعال رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور تمام ائمہ اطہار حضرت امیرالمومین علی علیہ السلام پر فخر کرتے ہیں۔ 
 انہوں نے غزہ کے نہتے عوام پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کی۔

آيت اللہ کاظم صدیقی نے کہا کہ صیہونی حکومت نے عالمی قوانین کو روندتے ہوئے بڑی طاقتوں کی حمایت سے قوموں پر حملے کرتی رہتی ہے۔

انہوں نے  کہا کہ صیہونی حکومت کا وجود ہی ظلم وستم اور غارتگری پر استوار ہے۔

آيت اللہ کاظم صدیقی نے کہا کہ سامراجی طاقتوں نے قوموں کے ذخائر کی لوٹ کھسوٹ اور تسلط پسندانہ اغراض و مقاصد کے تحت مشرق وسطی میں صیہونی حکومت کو جنم دیا ہے اور اسے ایٹمی نیز پیشرفتہ ہتھیاروں سے مسلح کرکے علاقے کا امن تباہ کردیا ہے۔

خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ صیہونی حکومت چھے دھائيوں سے جنگ اور قتل و غارت کی آگ بھڑکارہی ہے اور اس غاصب حکومت نے گذشتہ ہفتوں میں تیں صیہونیوں کےقتل کے بہانے غزہ کے نہتے عوام کو جن میں بچے، خواتیں اور عمر رسیدہ افراد شامل ہیں آپنے وحشیانہ حملوں کا نشانا بنا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم سے انسانیت کا دل لہولہان ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کے دعویدار ملکوں بالخصوص اسلامی ملکوں سے اپیل کی کہ صیہونی جرائم کے مقابل خاموش نہ رہیں اور فلسطینیوں کو مزید مصیبتوں سے بچانے کےلئے موثر اقدام کریں۔

آیت اللہ کاظم صدیقی نے کہا کہ صیہونی حکومت سے صرف فلسطینیون کو ہی نہیں بلکہ سارے علاقے کو خطرے لاحق ہیں۔

انہوں نے تمام آزاد ضمیر انسانوں سے اپیل کی کہ عالمی یوم قدس میں شرکت کرکے صیہونی حکومت سے نفرت کا  اظہار کریں۔

انہوں نے کہا کہ سامراجی ممالک علاقے کے امن و امان کو تباہ کرنے کےلئے دہشتگرد تکفیری گروہوں کو استعمال کررہے ہیں جس کا مقابلہ کرنے کےلئے اسلامی ملکوں کو چاہیے کہ وہ بصیرت سے سامراج کو پہچانیں اور اپنے اتحاد کے ذریعے تمام فتنوں کو ناکام بنائیں۔

خطیب جمعہ تہران نے تکفیری گروہوں کو اقوام عالم کے لئے خطرہ قراردیا اور کہا کہ عراق میں مراجع دین کی ہوشیاری اور ملت عراق کے اتحاد کو تقویت پہنچا کر تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا خاتمہ کیا جارہا ہے ۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *