ضرب عضب آپریشن، طالبان کا سرغنہ عدنان رشید زخمی حالت میں گرفتار
پاکستانی فوج نے آپریشن ضرب عضب کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے سرغنہ اور سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے مرکزی مجرم عدنان رشید کو گرفتار کرلیا ہے۔ طالبان دہشتگردوں کے سرغنہ کو جنوبی وزیریستان کے علاقے شکئی سے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق عدنان رشید نے چند روز قبل شمالی وزیرستان میں فوج کے آپریشن کے دوران محاصرے سے بھاگنے کی کوشش کی تھی جس کے دوران وہ شدید زخمی ہو گیا تھا لیکن محاصرہ توڑ کر فرار ہو گیا تھا۔فورسز نے بھی اس سراغ لگا کر اسے زخمی حالت میں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ واضح رہے کہ عدنان رشید کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے صوابی کے گاؤں “چھوٹا لاہور ” سے ہے۔ وہ 2014 میں 24 سال کی عمر میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف پر حملے کے الزام میں گرفتار ہوا اور 2005 میں اسے موت کی سزا سنائی گئی۔ بنوں جیل میں سزا پر عملدرآمد کے انتظار میں قید عدنان رشید کو جیل پر حملہ کر کے چھڑا لیا گیا تھا۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید