ظلم کیخلاف ڈٹ جانا ہی پیغام شہادت حسین (ع) ہے، سیداحمد رضوی
روحانیت نیوز () جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ امام حسین (ع) نے اپنے باوفا ساتھیوں کے ہمراہ کربلا میں قیام کرکے اقوام عالم کو یہ درس دیا ہے کہ کبھی بھی کسی بھی قسم کے ظلم و ذلت کو […]
روحانیت نیوز () جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ امام حسین (ع) نے اپنے باوفا ساتھیوں کے ہمراہ کربلا میں قیام کرکے اقوام عالم کو یہ درس دیا ہے کہ کبھی بھی کسی بھی قسم کے ظلم و ذلت کو قبول نہ کریں۔ محرم الحرام میں خطباء حضرات کو چاہئے کہ جہاں تک ممکن ہو وہ معاشرے میں عاشورا کی ان عظیم اقدار کو فروغ دیں اور ان کی ترویج کریں۔
انھوں نے کہا کہ اسلام کے دشمنوں نے آج کشمیر، برما، فلسطین، یمن سمیت پوری دنیا میں ظلم و بربریت سے معرکہ کربلا پربا کر رکھا ہے، اس لئے حق وسچ کا ساتھ اور ظلم کیخلاف ڈٹ جانا ہی پیغام شہادت حسین (ع) ہے، حق و باطل کا معرکہ ازل سے ابد تک جاری رہے گا۔حسینیت انسانیت کا پیغام ہے، انسانیت اور ہدایت حاصل کرنے کے لئے ہمیں انہی مقدس ہستیوں کے در پر آنا ہوگا اور ان مقدس ہستیوں کے در سے وابستہ رہنے سے ہی ہمارے لیے دنیا میں کامیابی اور آخرت میں نجات حاصل ہوگی۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید