تازہ ترین

عاشورہ تاریخ کا ایک زندہ ،متحرک اور لازوال انقلاب ہے، سید احمد رضوی

ہم امام حسین (ع) کی ایثار و قربانی کی لازوال مثال پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کا عہد کریں

عاشورامستکبر اور طاغوتی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا نام ہے۔

(سکردو)  جامعہ روحانیت بلتستان کے دفتر سے جاری بیان میں  جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی کا کہنا تھا کہ یومِ عاشور جہاں امام عالی مقام اور ان کے عظیم رفقاء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے وہیں یہ دن ہمیں اس بات کا بھی احساس دلاتا ہے کہ ہم واقعہ کربلا کی اصل روح اور پیغام کو دلی طور پر سمجھیں اور امام حسین (ع) کی جانب سے ایثار و قربانی کی لازوال مثال پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔

شئیر
50 بازدید
مطالب کا کوڈ: 3981

 انھوں نے کہا کہ عاشورہ حسینی ایک ایسی تحریک ہے جو ایک مستکبر اور طاغوتی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی اور پاکیزہ ترین انسانوں کی جان کا نذرانہ پیش کر کے دینی اور انسانی اقدار کو ہمیشہ کیلئے زندہ کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر آزاد اندیش انسانوں کو ہر زمانے کی طاغوتی حکومتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے، مزاحمت کرنے اور جہاد کرنے کا درس دیا۔

جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ کے صفحات پر سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کا موقف اور نقطہ نگاہ آج بهی اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ رقم ہے۔ چنانچہ جب حاکم مدینہ کی طرف سے یزید کی بیعت کے لئے دباؤ ڈالا گیا تو آپؑ نے فرمایا کہ مسلمانوں کا حکمران یزید جیسا شخص ہو تو ایسے اسلام پر سلام۔ بیعت سے انکار کرتے ہوئے فرمایا کہ مجھ جیسا شخص یزید جیسے شخص کی بیعت نہیں کر سکتا۔ اس طرح امام عالی مقام علیہ السلام نے اپنا موقف دو ٹوک انداز میں بیان کر دیا اور حکومت، اس کے کردار اور پالیسیوں کو ٹهکرا کر غیر اسلامی اور غیر قانونی قرار دے دیا۔ اور ہمیں بھی ظالم حکمرانوں کی ظلم کو بیان کرنے سے نہیں ڈرنا چاہیے۔

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *