ایران کے ایک اور مرجع تقلید آیت اللہ نوری ھمدانی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے عوام تنہا نہیں ہیں اور عالمی یوم القدس کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمان اور آزادی پسند عوام ان کی حمایت میں ریلیوں میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔ ایران کے مراجع کرام آیت اللہ علوی گرگانی، آیت اللہ جوادی آملی نیز ایران کے آئین کی نگران کونسل کے سیکریٹری آیت اللہ احمد جنتی اور ایران کے دیگر علمائے کرام نے عالمی یوم القدس کے موقع پر نکالی جانے والی عظیم الشان ریلیوں میں دنیا بھر کے مسلمانوں و حریت پسند انسانوں کی بھر پور شرکت پر تاکید کی ہے۔
