تازہ ترین

عالم اسلام کے مسائل، پیکر اسلام پر گہرے زخم ہیں/ اسلامی ممالک كو يمن كے عوام كی حمايت كرنی چاہيے/ امام خامنہ ای

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نماز عید کے خطبوں میں یمن، بحرین اور دیگر اسلامی ممالک کے مسائل کو عالم اسلام کے پیکر پر گہرا زخم قرار دیا- رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ تمام اسلامی ممالک کو یمن کے مظلوم عوام کی کھل کر حمایت کرنی چاہیے اور […]

شئیر
25 بازدید
مطالب کا کوڈ: 2463

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نماز عید کے خطبوں میں یمن، بحرین اور دیگر اسلامی ممالک کے مسائل کو عالم اسلام کے پیکر پر گہرا زخم قرار دیا-

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ تمام اسلامی ممالک کو یمن کے مظلوم عوام کی کھل کر حمایت کرنی چاہیے اور ان ظالموں اور ستمگروں سے بیزاری کا اعلان کرنا چاہئے کہ جنہوں نے ماہ مبارک رمضان میں بھی مظلوم عوام کو جارحیت کا نشانہ بنایا-

آپ نے فرمایا کہ ایرانی قوم، عالم اسلام کی عظیم تحریک کی پشت پناہ اور یمن، بحرین اور کشمیر کے عوام کی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دشمنوں اور جارحین کے خلاف اپنے موقف کا کھل کر اعلان کرتا ہے اور عالم اسلام خاص طور سے علماء اور روشن فکر شخصیات کو بھی ایسا ہی کرنا چاہئے خواہ استکبار اس سے سیخ پا ہی کیوں نہ ہو جائے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران کی بہادر قوم نے شدید گرمی کے باوجود یوم القدس کی ریلیوں میں اپنی ولولہ انگیز اور عظیم شرکت کے ساتھ ایک نئی تاریخ رقم کی اور یہ سب اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے شام میں دہشت گردوں کے خلاف میزائلی کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے اسے ایرانی قوم کے لئے سربلندی اور امید کا باعث قرار دیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نماز عید فطر کے خطبوں میں فرمایا: جس طرح ہم دشمنان اسلام کے بارے میں اپنا مؤقف واضح اور صریح طور پر پیش کرتے ہیں اسی طرح عالم اسلام کے علماء، دانشوروں اور سیاسی حکام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنا مؤقف سامراجی طاقتوں اور اسلام دشمن عناصر کے بارے میں واضح طور پر بیان کریں۔ 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *