عراقی صدر نے نجف اشرف کی زیارت اور آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کی
عراق کے صدر فواد معصوم سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہونے سے پہلےحرم امیر المومنین(ع) کی زیارت کی اور دومراجع تقلید آیت اللہ سیستانی اور آیت اللہ بشیر نجفی کی خدمت میں پہنچے۔
مراجع تقلید سے عراقی صدر کی ملاقات کی تفصیلات شائع نہیں ہوئیں۔
صدر فواد معصوم آج سعودی عرب کے دورے پرجائيں گے۔ وہ اپنے ایک روزہ دورہ سعودی عرب میں سعودی بادشاہ اور دیگر حکام سے ملاقات میں علاقے کے بحران، دہشتگردی سے مقابلے کے لئے تعاون اور معلومات کے تبادلے جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے حالیہ برسوں میں عراق کے کسی اعلی عھدیدار کا یہ پہلا دورہ سعودی عرب ہے۔ عراقی حکام کا کہنا ہےکہ ان کے ملک میں جاری تکفیری دہشتگردی میں سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو سب سے زیادہ سعودی عرب اور امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید