عراقی عوام، حکومت اور مرجعیت، جنگ کی آگ بجھانے پر قادر ہیں: رہبر معظم آیت اللہ خامنہٰ ای
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران عراق کے داخلی مسائل ميں امریکہ اور دیگر ملکوں کی مداخلت کا مخالف ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ایران کی عدلیہ کے سربراہ اور حکام کے ساتھ ملاقات میں عراق کی حالیہ تبدیلیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایاکہ اسلامی جمہوریۂ ایران کا خیال ہے عراق کے عوام، حکومت اور مرجعیت، اس جنگ کی آگ کو بجھانے پر قادر ہیں۔ آپ نے عراق میں فتنہ انگیزی اور جنگ افروزی کے پس پردہ، تسلط پسند طاقتوں اور ان میں سرفہرست امریکہ کا ہاتھ قرار دیا اور فرمایا کہ عراق کے حالیہ مسائل کا اصلی مقصد اس ملک کے عوام کو جمہوریت سے محروم کرنا ہے کہ جو امریکی مداخلت اور موجودگي کے سبب حاصل ہوئی ہے۔ حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ امریکہ، عراق کی موجودہ صورتحال یعنی عراق میں عوام کی بھاری شرکت سے کامیاب ہونے والے قابل اعتماد امیدواروں کے انتخاب سے راضی نہیں ہے اور وہ عراق پر اپنا تسلط چاہتا ہے تاکہ لوگ اس کے تابع فرمان ہوں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ عراق کے مسئلے میں تسلط پسند نظام، متعصب اور جاہل عناصر سے غلط فائدہ اٹھانے کے درپے ہے فرمایا کہ عراق میں اصلی لڑائی ان افرادکے درمیان ہے جو عراق میں امریکی کیمپ سے ملحق ہونے اور عراق کی خودمختاری کے خواہاں ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ وہ صورتحال جو عراق میں پیش آئی ہے وہ شیعہ اور سنی کی جنگ نہیں ہے بلکہ تسلط پسند نظام، صدام کے باقیات اور تکفیری عناصر کو اصلی مہرہ بناکر عراق کی ارضی سالمیت اور امن وامان کو درہم برہم کرنے میں کوشاں ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اسی طرح اسلامی جمہوریۂ ایران کے ساتھ تسلط پسند نظام کی دشمنی کی اصلی وجہ، اسلامی نظام کی تشکیل اور تسلط پسند نظام کی بنیادکا متزلزل ہونا قرار دیا ۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید