عراق کے مجاہدین داعش پر زمین تنگ کر دیں گے، مقتدیٰ الصدر
عراق کے معروف رہنما سید المقتدیٰ الصدر نے ایک عرب ٹی وی کو دئیے گئے اپنے انٹرویو میں واضح طور پر داعش سمیت ان کے حامیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے مجاہدین داعش پر زمین تنگ کر دیں گے اور انہیں کہیں جائے پناہ نہ ملے گی،
سید مقتدیٰ صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کو پالنے والے ان کے آقا امریکہ سے براہ راست جنگ کی ہے اور اب داعش جیسے تکفیری گروہ ہمارے حوصلوں اور ہماری ہمت میں کمی پیدا نہیں کرسکتے۔ سید مقتدیٰ صدر نے کہا ہے کہ ماضی میں صدام ملعون کے دور میں بھی ہم نے سروں پر کفن باندھ کر مقاومت کی اور آج بھی اس جدوجہد کو جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں، انہوں نے کہا کہ دشمن اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ اسلام کے مقدسات اور شعائر اللہ پر حملہ آور ہوگا اور ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے دیکھتے رہیں گے تو یہ دشمن کی سب سے بڑی بھول ہے۔
معروف عراقی رہنما نے داعش کے تکفیری دہشت گرد ٹولے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمھارا انجام شام سے زیادہ بھیانک ہونے والا ہے، انہوں نے عراقی عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ عراقی فوج اور مجاہدین کا بھرپور ساتھ دیں اور داعش کے تکفیری دہشت گردوں کو نیست و نابود کر دیں۔ مقتدیٰ صدر کا مزید کہنا تھا کہ جیش المہدی (عج) اور عراقی افواج داعش کے تکفیری دہشت گردوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑیں گے اور داعش یہ بات جان لے کہ عراق میں ان پر زمین تنگ کر دی جائے گی اور ان کو کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید