تازہ ترین

عزاداری سید الشہداء پر جان، مال اور وقت کی قربانی ہمارے لیے سعادت ہے۔ عزاداری سید الشہداء پر جان، مال اور وقت کی قربانی ہمارے لیے سعادت ہے، صدر جامعہ روحانیت بلتستان

صدر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے ملک کے مختلف حصوں خاص طور پر غواڑی بلتستان اور بہاولنگر میں ماتمی جلوس پر حملہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے اور شدت پسندانہ کارروائیاں عزاداروں کے حوصلے آج تک نہ پست کر سکی ہیں اور نہ ہی آئندہ ان کے عزم و ولولے میں کوئی کمی لاسکتی ہیں، عزاداری سید الشہداء پر جان، مال اور وقت کی قربانی ہمارے لیے سعادت ہے۔

شئیر
45 بازدید
مطالب کا کوڈ: 5873

انہوں نے کہا کہ یہ واقعات کھلی دہشت گردی اور دین اسلام اور قوانین پاکستان سے ناواقفیت کا شاخسانہ ہے۔ اس قسم کے غیر انسانی اور دہشگردانہ اقدامات کا بہر شکل ممکن سد باب ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غواڑی میں یزیدی سوچ کے مالک دہشت گردوں نے نواسہ رسول کے جلوس اور مسجد پرحملہ کر کے شعائراللہ کی توہین کی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حملے کے پیچھے کردار بے نقاب کئے جائیں اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *