مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علماء، ذاکرین اور بانیان مجالس کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان دہشتگردی اور انتہاپسندی کے عفریت کے خاتمے کیلئے بنایا گیا تھا، بدقسمتی سے ہمارے عاقبت نااندیش حکمران اسے محرم الحرام میں نواسہ رسولۖ کے نہتے اور پرامن عزاداروں کیخلاف استعمال کرکے ان سے مذہبی آزادی جو پاکستان کے آئین و قانون نے ان کو دی ہے، سلب کر رہے ہیں، جو ہمارے لئے کسی طور بھی قابل قبول نہیں۔
