تازہ ترین

عشرۂ کرامت کی محفلوں اور تقریبات کا آغاز

  آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی رضا(ع) کی خواہر گرامی حضرت فاطمہ معصومہ(س) کے حرم مطہر میں عشرۂ کرامت کے جشن و سرور کی محفلوں اور تقریبات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

شئیر
44 بازدید
مطالب کا کوڈ: 704

آج سے شروع ہونے والے عشرۂ کرامت کی تقریبات میں آستانہ مقدسہ کے متولی حجۃالاسلام و المسلمین سید محمد سعیدی، قم کےگورنر حجۃالاسلام و المسلمین محمد صادق صالحی منش اور مئر محمد دلیری اور قم صوبے کے محۃلف عہدیدار اور حرم مطہر کے خادمین اور زائرین شریک ہوئے۔ مراسم کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور پھر خطبات اور حضرت فاطمہ معصومہ(س) کی مدح سرائی کی گئی اور آپ (س) کے حرم مطہر کے گنبد کا پرچم تبدیل کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آستانہ مقدسہ کے متولی حجۃالاسلام و المسلمین سید محمد سعیدی نے کہا کہ حضرت فاطمہ معصومہ(س) کے وجود بابرکت سے قم المقدسہ، حوزہ علمیہ اور شیعہ مرجعیت کا حامل ہے۔ یہ مراسم حضرت فاطمہ معصومہ(س) کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر شروع ہوئے ہیں جو آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام علی رضا(ع) کے یوم ولادب باسعادت تک جاری رہیں گے۔ اس دوران جشن و سرور کی مختلف محافل و تقاریب کا سلسلہ جاری رہے گا۔اسی مناسبت سے اس سال دنیا کے پچہتّر ملکوں میں دو سو مقامات پر اور اسی طرح ایران میں تین ہزار پانچ سو تقاریب منعقد ہوں گی۔قابل ذکر ہے کہ آج یکم ذیقعدہ، آسمان امامت و ولایت کے ساتویں درخشاں ستارے حضرت امام موسی کاظم(س) کی دختر گرامی حضرت فاطمہ معصومہ(س) کا یوم ولادت باسعادت ہے۔

 

 

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *