عظیم الشان سیمنار.استقبال محرم الحرام
بمقام باب علوم رضویہ پاری ضلع کھرمنگ زیرانتظام انجمن طلاب کھرمنگ وھیئت علماء کھرمنگ
ضلع کھرمنگ کے جیدعلماء کرام ،واعظین وذاکرین عظام اس عظیم سیمنارمیں شریک ھوئے اوراپنے زرین علمی اورتحقیقاتی مواعظ حسنہ سے محفل کومنورفرمایا۔
اورمحرم الحرام کی مجالس میں درجہ زیل موضوعات پر گفتگوکرنے کامتفقہ فیصلہ کیا۔
١-مستضعفین جہان خصوصا یمن،فلسطین اورکشمیرکے مسلمانوں پرڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آوازبلندکرنا کیونکہ مظلوم کی حمایت اورظالم سے نفرت پیغام حسینی کاایک اھم حصہ ھے۔
٢- معاشرہ میں پائے جانے والے انحرافات ،خرافات اوربرائیوں کے خلاف اورنیکی اوراسلامی اقدارپرمبنی گفتگو کواپنی تقاریرکاحصہ قراردینا(امربہ معروف ونہی ازمنکر)
٣-قومی وعلاقائی اموراورعوامی واجتماعی نوعیت کے مسائل کابیان کرنا اورعوامی سلب شدہ حقوق کیلئے آوازبلندکرنا۔
۴- معاشرہ میں امن وامان ،اتفاق واتحاد کی پائیداری کے لئے اسلامی تعلیمات کوبیان کرنا۔
۵- مکتب تشیع کے عقائداورعزادای امام حسین علیہ السلام میں داخل کیے جانے والے انحرافات اورغلط طوروطریقوں کی نشاندہی کرنااورخطرات سے مومنین کوآگاہ کرنا۔
دیدگاهتان را بنویسید