تازہ ترین

عمران خان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر  حجۃ  الاسلام  سید احمد رضوی کا  اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بائیسویں  وزیر اعظم کے انتخاب پر پیغام

شئیر
50 بازدید
مطالب کا کوڈ: 3974

جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر  حجۃ  الاسلام  سید احمد رضوی  نے  اسلامی جمہوریہ پاکستان  میں عوامی اور منتخب نمائندوں کی طرف سے قائد ایوان کے انتخاب کے عمل کے اختتام پر ملک کی معروف سیاسی پارٹی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  کے  بھاری اکثریت سے بطور وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان  منتخب ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے  ملک میں جمہوری عمل کے  استمرار کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے انتخاب سے ایک جمہوری عمل مکمل ہوا ہے،  وطن عزیز   کے عوام کا دیرینہ مطالبہ یہی ہوگا کہ حکومت اپنے منشور کی طرف توجہ دے اورعوام سے کیے وعدوں کو پورا کرے۔ صدر ج ر ب نے مزید کہا کہ قائد ایوان نے جس طرح سے کڑا احتساب  اور ملک و قوم کے لوٹے ہوئے پیسوں کی واپسی  کا وعدہ کیا ہے پوری قوم کی امیدیں انہی سے وابسطہ ہوچکی ہے۔ توقع ہے کہ آئین، قانون، پاکستان کے نظریے کو ہر چیز پر مقدم، قومی اداروں کو مضبوط اور مستحکم کیا جائے گا۔

اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ ملک عزیز پاکستان  ہر میدان ترقی کرے اور حکمرانوں کو خلوص کے ساتھ عوامی حقوق کی ادائیگی کی توفیق عنایت کرے۔

اسلام زندہ باد  پاکستان پایندہ باد

سید احمد رضوی

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *