فلسطینیوں پر ظلم و بربریت صہیونی حکومت کی نابودی کا پیش خیمہ ہے، آیت اللہ تلخابی
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے زیر اہتمام "قدس آزادی کے دہانے پر" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے قم کے معروف قدیمی دینی درسگاہ مدرسہ مبارکہ حجتیہ کے سربراہ آیت اللہ مجید تلخابی نے کہا کہ ولی امر مسلمین امام خامنہ ای کی پیشن گوئی کے مطابق صہیونی حکومت کا بدترین انجام نزدیک ہے اور اس نے نابود ہونا ہے لیکن اس وعدے کی تکمیل میں مسلمانوں کو اپنے فرائض اور ذمہ داری کے بارے میں سوچنا چاہئے۔
شئیر
206 بازدید
مطالب کا کوڈ: 9432
روحانیت نیوز، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے زیر اہتمام “قدس آزادی کے دہانے پر” کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے قم کے معروف قدیمی دینی درسگاہ مدرسہ مبارکہ حجتیہ کے سربراہ آیت اللہ مجید تلخابی نے کہا کہ ولی امر مسلمین امام خامنہ ای کی پیشن گوئی کے مطابق صہیونی حکومت کا بدترین انجام نزدیک ہے اور اس نے نابود ہونا ہے لیکن اس وعدے کی تکمیل میں مسلمانوں کو اپنے فرائض اور ذمہ داری کے بارے میں سوچنا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پر ظلم و بربریت انکی نابودی کا پیش خیمہ ہے۔
آیت اللہ تلخابی نے کہا کہ حق و باطل کے درمیان فرق کرنے اور دنیا کے سامنے باطل کے چہرے سے نقاب ہٹانے کے لئے اہل حق کو مظالم پر صبر اور حق کے لئے قربانی دینا ہوگا۔
دیدگاهتان را بنویسید