فوج ہرطرح کے روایتی خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے: آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ردالفساد کے باوجود روایتی جنگ کی تیاریوں سے غافل نہیں رہ سکتے.
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کور کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے سرمائی مشترکہ تربیتی مشقوں کامعائنہ کیا.
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ سرحدوں پرمادر وطن کا بھرپور دفاع کریں گے.
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ روایتی جنگ کی تیاریوں سےغافل نہیں، پاک فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے، فوج ہرطرح کے روایتی خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے.
انھوںنے کہا کہ پیشہ ورفوج بہترین ہتھیاروں سے لیس ہے، پاک فوج چیلنجزسےبہتراندازمیں نمٹ سکتی ہے.
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے کامیابی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید