تازہ ترین

قائداعظم محمد علی جناح  ؒ  محسن پاکستان اور ایک راسخ العقیدہ مسلمان تھے/سید احمد رضوی 

قائد اعظم ؒکے فرمان کے مطابق سیاست پاکستان کی عزت کا واحد راستہ ہے روحانیت نیوز( ترجمان) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح  ؒکی ولادت کے حوالے  سے جامعہ روحانیت بلتستان کے مرکزی دفتر قم سے جاری بیان میں جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی  نے مبارک باد پیش […]

شئیر
30 بازدید
مطالب کا کوڈ: 3421

قائد اعظم ؒکے فرمان کے مطابق سیاست پاکستان کی عزت کا واحد راستہ ہے

روحانیت نیوز( ترجمان) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح  ؒکی ولادت کے حوالے  سے جامعہ روحانیت بلتستان کے مرکزی دفتر قم سے جاری بیان میں جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی  نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ ایک راسخ العقیدہ مسلمان تھے۔اور آپ نے قرآن و سنت کے مطابق ایک اسلامی فلاحی مملکت کے قیام کا منصوبہ پیش کیا۔ جب قائداعظمؒ سے پاکستان کے دستور کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ ہمارا دستور تو1400سال پہلے سے قرآن پاک کی شکل میں موجود ہے،انھوں نے کہا کہ قائد اعظم ؒکے فرمان کے مطابق سیاست پاکستان کی عزت کا واحد راستہ ہے انکا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے نہ صرف مسلمانوں کو آزادی اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کیلئے علیحدہ مملکت کا تصور دیا بلکہ قائد نے پورے ہندوستان میں مسلمانوں میں آزادی کی امنگ پیدا کرنے کے لئے جو نعرہ دیا وہ بھی آپ کی اسلام اور مسلمانوں سے گہری محبت اور وابستگی کا مظہر ہے۔حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی کا کہنا تھا  کہ اتحاد، تنظیم،یقین محکم اور ایمان اتحاد نظم و ضبط جیسے سنہرے اصول قائداعظمؒ نے بطور مسلمان اسلامی تعلیمات کی روشنی میں قوم کودئیے تھے۔

 

 

 

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *