قائد اعظم برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے لئے عظیم رہنما تھے، سید احمد رضوی
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر سید احمد رضوی نے یوم قائد کے مناسبت سے اپنے بیان میں کہا کہ:قائد اعظم برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے لئے عظیم رہنما تھے۔ قائد اعظم ایک سچے، ایماندار، دیانتددار، محنتی، قانون پسند اور مخلص انسان تھے۔ آپ کی قیادت نے ایک آئینی طور پر برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ ریاست اسلام کے نام پر پاکستان کی شکل میں حاصل کی جو کہ آپ کی ایک لمبی جدو جہد کا نتیجہ ہے۔
شئیر
33 بازدید
مطالب کا کوڈ: 5306
ایمان، اتحاد ، تنظیم ان کے بہترین اصول تھے۔ انکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مسلمانوں کو ان کے ایمان اتحاد اور نظم و ضبط کے سنہرے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے۔
قائد اعظم کے رہنما اصول حکمران اور عوام کیلئے مشعل راہ ہیں، جن پر عمل پیرا ہوکر ملک و ملت کی خدمت کے ساتھ ساتھ سعادت و خوش بختی کی راہیں طے کرسکتے ہیں۔
دیدگاهتان را بنویسید