تازہ ترین

قم، برسی شہید آغا ضیاء الدین رضوی اور چہلم شہید سردار سلیمانی و رفقاء کے مناسبت سے عظیم الشان اجتماع

قم، برسی شہید آغا ضیاء الدین رضوی اور چہلم شہید سردار سلیمانی و رفقاء کے مناسبت سے عظیم الشان اجتماع
جامعہ روحانیت گلگت، بلتستان، نگر، استور کے زیر اہتمام شہید سید ضیاء الدین رضوی اور ان کے رفقاء کی برسی و شہید سردار سلیمانی کی چہلم اور دیگر شہدائے ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عظیم الشان تعزیتی اجتماع حسینیہ بلتستانیہ قم ایران میں منعقد ہوا، جس میں گلگت بلتستان بھر سے علماء، طلاب و زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شئیر
33 بازدید
مطالب کا کوڈ: 5360

برسی کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام مولانا اشتیاق حسین انجم نے آیات قرآنی اور احادیث معصومین علیہم السلام کی روشنی میں مقام و عظمت شھداء اجاگر کرتے ھوئے کہا شھداء کا اس مقام پر پہنچنا انتخاب الھی تھا کہ جس کا استحقاق شھداء نے اخلاص عمل سے حاصل کیا تھا۔۔ عالمی حالات کے تناظر میں اس پر آشوب دور میں حقیقت کی طرف رہنمائی کے لیے تنہا ملجأ و مأوی حضرت آقا علی خامنہ آی کی ذات ہے کہ جنہوں اللہ پر توکل کرتے ہوے نہ تنہا جھان تشیع بلکہ جھان اسلام کو مشکل حالات سے نکالا ہے اور آیندہ بھی انہی ذات اجتماعی مسائل میں مورد اعتماد ہے موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی اور داخلی بالخصوص اقتصادی مشکلات اور جی بی کے ساتھ بے رخی کا ذکر کرتے ھوے کہا حکومت فلج اور ناکام ہوچکی ہے اور آیندہ الیکشن میں کسی بھی مذھبی پارٹی کا حکومت سے سیاسی اتحاد خیانت سے تعبیر کیا جاے گااور کہا اس حکومت نے معاشی مسائل کو حل کرنے کے نام پر پاکستان کو عربوں کا غلام بنا چھوڑا ہے اور اس غلامی کی حد یہاں تک آن پہنچی ہے کہ ہمسایہ ملک میں ناجوان مردانہ طور پر دھشتگردی کا شکار بنے والے عظیم شخص سردار قاسم سلیمانی کی شھادت پر تسلیتی پیغام بھی نہیں دے سکے آخر موجودہ حالات تناظر میں کہاں اب بھی گلگت بلتستان میں عوام کو سب سے زیادہ اعتماد علماء پر ہے لذا مذھبی تنظمیں آپس میں حقیقی معنوں میں اتحاد مظاہرہ کریں تو ان اللہ آیندہ الیکشن میں کامیابی ان کا قدم چوم لے گی.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *