قم، معروف منقبت خوان احمد رضا ناصری کے اعزاز میں تقریب
جامعہ روحانیت بلتستان کے زیر اہتمام بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف منقبت خوان اور نوحہ خوان احمد ناصری کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔
شئیر
175 بازدید
مطالب کا کوڈ: 9576
روحانیت نیوز، جامعہ روحانیت بلتستان کے زیر اہتمام بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف منقبت خوان اور نوحہ خوان احمد رضا ناصری کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔
مقدسات مقامات کی زیارت پر آئے ہوئے معروف منقبت خوان کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں جامعہ روحانیت بلتستان کے اراکین کے علاوہ قم کے معروف شعرا اور قصیدہ خواں حجت الاسلام نادم شگری، احمد ضمائری، نیاز فیاضی اور بشارت امامی نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ روحانیت بلتستان کے نائب صدر شیخ احمد حسن عابدی نے احمد ناصری کو سرزمین قم میں خوش آمدید کہا اور ان اہل بیت کی شان میں منقبت خوانی کو سراہا۔
تقریب کے اختتام پر معروف منقبت خوان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید