قم میں شہدائے سانحہ 88 گلگت بلتستان کی برسی
برسی کی تقریب میں گلگت بلتستان کے تمام علماء کرام نے شرکت کی، برسی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے حوزہ علمیہ قم کے استاد حجت الاسلام والمسلمین شیخ فدا علی حلیمی نے کہا کہ شہداء کی یاد زندہ رکھنا باوفا و بیدار قوموں کی علامت ہے۔
شئیر
237 بازدید
مطالب کا کوڈ: 9047
روحانیت نیوز، جامعہ روحانیت گلگت، بلتستان، نگر و استور کے زیر اہتمام حسینیہ بلتستانیہ قم المقدس ایران میں شہدائے سانحہ 1988ء کی برسی پروقار طریقے سے منائی گئی۔
برسی کی تقریب میں گلگت بلتستان کے تمام علماء کرام نے شرکت کی، برسی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے حوزہ علمیہ قم کے استاد حجت الاسلام والمسلمین شیخ فدا علی حلیمی نے کہا کہ شہداء کی یاد زندہ رکھنا باوفا و بیدار قوموں کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ 88 کی ٹینشن میں شہید ہونے والوں کے خون کی وجہ سے آج گلگت بلتستان میں امن و امان ہے۔
اس پروگرام میں شہداء 88 ٹنیشن سمیت حالیہ پاراچنار اور کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی بھی کی کئی۔
دیدگاهتان را بنویسید