تازہ ترین

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کا صفایا کردیں گے، سربراہ پاک فوج

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ لاہور خود کش حملے میں فوجی جوانوں اور سویلین عملے کی شہادت بلا شبہ بڑی قربانی ہے تاہم پوری قوم کی حمایت سے پاک سرزمین سے دہشت گردی کا صفایا کر دیں گے۔

شئیر
27 بازدید
مطالب کا کوڈ: 2004

 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں مردم شماری کی ٹیم پر خود کش حملے میں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا ہے کہ شہید ہونے والے فوجی جوان اور سول شمار کنندگان مردم شماری میں مصروف تھے، فوجی جوانوں اور سویلین عملے کی شہادت بلا شبہ بڑی قربانی ہے، مردم شماری کا انعقاد قومی ذمہ داری ہے جس کو ہر قیمت میں مکمل کیا جائے گا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کومضبوط کریں گی اور پوری قوم کی حمایت سے اپنی سرزمین سے دہشت گردی کا صفایا کر دیں گے۔

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *