آپ نے اپنے مقدس قیام کے ذریعے اموی اسلام کا چهره دنیا کے سامنے واضح اور روشن کیا اور اسلام ناب محمدی کی صحیح شناخت کروائی۔
آج پھر یزیدی طاقتیں چهره بدل بدل کر اسلام کے نام پر اسلام کو پوری دنیا میں بدنام کرنے کی ناپاک سازشیں کر رهی هیں لهذا همیں چاهئیے که قیام سید الشهداء (ع) کے فلسفه کو صحیح معنوں میں سمجھیں اور آپ کی تعلیمات کو دنیا میں عام کریں۔
