لاہور؛ گلشن پارک دھماکے سے متعلق اہم معلومات مل گئیں
ذرائع کے مطابق سانحہ لاہور میں کالعدم تنظیم کا پنجاب نیٹ ورک ملوث ہے
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونیوالے دھماکے کے حوالے سے سیکورٹی اداروں کو اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ یہ معلومات مظفر گڑھ سے امیر معاویہ اور فیصل آباد سے گرفتار کئے جانیوالے ذیشان سے ملی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سانحہ لاہور میں کالعدم تنظیم کا پنجاب نیٹ ورک ملوث ہے۔ تحقیقاتی ادارے امیر معاویہ اور ذیشان کی گرفتاری کو اہم کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ ادھر تحقیقات میں فوری پیشرفت اور معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے 5 ارکان پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ان ارکان میں ایس پی سی ٹی ڈی، انویسٹی گیشن، 2 حساس اداروں کے ارکان، متعلقہ ایس ایچ او اور انویسٹی گیشن آفیسر شامل ہوں گے جبکہ ایس پی سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید