تازہ ترین

لیلتہ الرغائب کی فضیلت و اعمال

لیلتہ الرغائب کیا ہے؟
ماہِ رجب کی پہلی شب جمعہ کو لیلتہ الرغائب کہا جاتا ہے۔

لیلتہ الرغائب کی فضیلت
واضح رہے کہ لیلتہ الرغائب کیلئے رسول اکرمؐ سے بے شمار فضیلت کے ساتھ ایک عمل وارد ہوا ہے جس کو ابن طاؤوسؒ نے اقبال میں نقل کیا ہے۔
شیخ طوسیؒ اپنے اسناد سے نبیِ کریمؐ سے روایت کرتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایا:

شئیر
37 بازدید
مطالب کا کوڈ: 5726

لٙا تٙغْفِلُوْا عٙنْ اٙوّٙلِ لٙیْلٙةِ الْجُمُعٙةِ
یعنی(ماہِ رجب کی)پہلی شب جمعہ سے غافل نہ ہو۔

یہ وہ رات ہے جس کو ملائکہ لیلتہ الرغائب یعنی رغبت و شوق والی رات کہتے ہیں۔
اِس رات کی فضیلت میں سے یہ ہے کہ اِسکی وجہ سے بیشمار گناہ بخشے جائیں گے اور جو شخص اِس شب کی مخصوص نماز کو پڑھے جب اُسکی قبر کی پہلی رات آئے گی تو خدا اُس نماز کا ثواب اُسکی قبر میں بھیجے گا خوبصورت شکل میں فصیح زبان کے ساتھ وہ اُس سے کہے گی اے میرے دوست تجھ کو بشارت ہو کہ نجات پا گیا ہر سختی اور مصیبت سے*

وہ پوچھے گا کہ تو کون ہے؟
خدا کی قسم میں نے تجھ سے بہتر چہرہ نہیں دیکھا اور تجھ سے زیادہ میٹھا کلام نہیں سنا تجھ سے اچھی خوشبو نہیں سونگھی،تو وہ جواب دے گی کہ میں تمہاری وہ نماز ہوں جو فلاں رات فلاں مہینہ اور فلاں سال میں بجا لایا تھا میں آج تمہارے پاس آئی ہوں تاکہ تمہارا حق ادا کروں اور تمہاری مونس تنہائی بنوں اور تمہاری وحشت کو دور کروں اور جب صور پھونکا جائے گا تو میں تم پر سایہ کروں گی قیامت میں خوشا بحال کہ تم سے نیکی معدوم نہیں ہوئی

لیلتہ الرغائب کے اعمال
اِس کے اعمال کی کیفیت یہ ہے کہ ماہِ رجب کی پہلی جمعرات کو روزہ رکھے اور جب شبِ جمعہ ہو جائے تو نمازِ مغرب و عشاء کے درمیان بارہ{12} رکعت نماز ادا کرے ہر دو رکعت پر سلام پڑھے،ہر رکعت میں سورہ حمد کے تین مرتبہ انا انزلناہ اور بارہ{12} مرتبہ قل ھواللہ پڑھے۔
نماز سے فارغ ہونے کے بعد ستر{70} مرتبہ اِسطرح صلوات پڑھے۔

اَللّٰھُمَّ صل ِّ عَلیٰ مُحَمَّدِ(نِ)النَّبِیِّ الاُمِّیِ وَ عَلیٰ اٰلِہٖ۔
خدایا!رحمت نازل فرما نبی اُمی حضرتؐ پر اور اُن کی آلؑ پر۔
پھر سجدے میں جائیں اور ستر{70} مرتبہ کہیں:
سُبُوْحٌ قُدُّوسٌ رٙبُّ الْمٙلٙآ ئِکٙةِ وٙالرُّوْحِ۔
فرشتوں اور روح کا رب،بے عیب،پاک تر ہے۔

پھر سجدے سے سر اٹھاو اور ستر{70}مرتبہ کہیں:
رَبّ ِ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَتَجَاوَزْ عَمَّا تَعْلَمُ اَنَّكَ اَنْتَ الْعَلُِّي اْلاَ عْظَمُ۔
پالنے والے بخش دے،رحم فرما اور درگزر کر اُن گناہوں سے جن کو تو جانتا ہے،بے شک تو بلند،بزرگ تر ہے۔

پھر سجدے میں جائیں اور ستر{70} مرتبہ کہیں:

سُبُوْحٌ قُدُّوسٌ رٙبُّ الْمٙلٙآ ئِکٙةِ وٙالرُّوْحِ۔
فرشتوں اور روح کا رب،بے عیب،پاک تر ہے۔

پھر اپنی حاجات طلب کریں کہ
{اِن شاء اللہ} پوری ہوں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *