تازہ ترین

مجلس جامعه روحانیت کا ماهانه جلسه اور نئے سال کے لئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب

اس جلسے میں مذکوره ایجنڈے کے علاوه مختلف تنظیمی امور پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی
شئیر
137 بازدید
مطالب کا کوڈ: 9331

تفصیلات کے مطابق مجلس جامعه روحانیت کا ماهانه جلسه مورخه 29 سمتمبر 2023 کو جامعه روحانیت کے دفتر میں منعقد هوا جس میں مجلس جامعه روحانیت کے اکثر اراکین نے شرکت کی۔

جلسے کا آغاز باقاعده تلاوت کلام الهی سے کیا گیا جس کی سعادت حجت الاسلام علی احمد سعیدی نے حاصل کی۔

مجلس کے سپیکر حجت الاسلام شبیر وزیری نے جلسے هفته وحدت کی مناسبت سےتبریک و تهنیت کرتے ہوئے مسلمانوں کے خاص کر مؤمنین کے درمیان وحدت اور اتحاد کے ثمرات نیز تنظیمی امور میں همفکری اور همدلی کے ساتھ منظم انداز میں تنظیمی اهداف کے حصول کے لئے اتحاد و وحدت کی ضرورت پر زور دیا۔

اگلے مرحلے میں جلسے کا ایجنڈا پیش کیا گیا جس کے تحت نئے سال کے لئے مجلس کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے نتیجے میں حجت الاسلام شبیر وزیری دوباره ایک سال کے لئے مجلس کے سپیکر اور حجت الاسلام زاهد علی زاهدی ڈپٹی سپیکر منتخب هوئے۔

اس جلسے میں مذکوره ایجنڈے کے علاوه مختلف تنظیمی امور پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *