تازہ ترین

مجلس نمایندگان جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کا پہلا جلسہ

جناب حجت الاسلام والمسلمین شبیر حسین وزیری رئیس مجلس اور حجت الاسلام والمسلمین سید حیدر شاہ نائب رئیس مجلس کے لئے منتخب
شئیر
128 بازدید
مطالب کا کوڈ: 7754

آج مورخہ 4 نومبر 2022 کو اراکین الیکشن کمیشن ج ر ب 2022 اور دبیر ھیئت نظارت ج ر ب کی موجودگی میں حالیہ انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والے نمایندگان مجلس کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔
ترجمان الیکشن کمیشن ج ر ب 2022 جناب حجت الاسلام شیخ محسن عباس مقپون کے مطابق مجلس کے سپیکر کے انتخاب کے سلسلے میں پہلے مرحلے میں ریاست کے لیے حجج الاسلام شبیر حسین وزیری اور سید حامد حسین رضوی نے نام لکھوایا جبکہ نائب رئیس کے لیے حجج الاسلام سید حیدر شاہ رضوی اور غلام مصطفی حلیمی نے اپنی خدمات پیش کرنے کا عزم کیا۔
ووٹینگ کے نتیجے میں جناب حجت الاسلام والمسلمین شبیر حسین وزیری رئیس مجلس اور حجت الاسلام والمسلمین سید حیدر شاہ نائب رئیس مجلس کے عہدے پر فائز ہوئے۔
نشست کے اختتامی مرحلے میں الیکشن کمیشن کے مسئول حجت الاسلام والمسلمین شیخ رضا ناصری، حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد عسکری ممتاز اور رئیس مجلس نمایندگان حجت الاسلام والمسلمین شبیر حسین وزیری صاحب نے اظہار خیال کیا۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *