تازہ ترین

مجمع انوار بلتستان اور جامعہ روحانیت بلتستان کے درمیان اہم ملاقات، طلاب کے مسائل پر تبادلہ خیال

امام زمان علیہ السلام کی ولادت کے دن، *مجمع انوار بلتستان* کی کابینہ نے صدر جناب جمیل حسین کی قیادت میں قم میں واقع *جامعہ روحانیت بلتستان* کے دفتر کا دورہ کیا۔ *مجمع انوار بلتستان* اصفہان میں مقیم بلتستانی طلاب کی تنظیم ہے۔
شئیر
31 بازدید
مطالب کا کوڈ: 10950

 

15 شعبان المعظم کو، امام زمان علیہ السلام کی ولادت کے دن، *مجمع انوار بلتستان* کی کابینہ نے صدر جناب جمیل حسین کی قیادت میں قم میں واقع *جامعہ روحانیت بلتستان* کے دفتر کا دورہ کیا۔ *مجمع انوار بلتستان* اصفہان میں مقیم بلتستانی طلاب کی تنظیم ہے۔

اس ملاقات میں *جامعہ روحانیت بلتستان* کے صدر حجت الاسلام علی نقی جنتی، نائب صدر حجت الاسلام مصطفی حلیمی، اور سکریٹری جنرل جناب محمد سجاد شاکری بھی موجود تھے۔ دونوں تنظیموں کی قیادت نے مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ *مجمع انوار بلتستان* کے صدر اور وفد نے *جامعہ روحانیت بلتستان* سے مطالبہ کیا کہ وہ اصفہان میں مقیم بلتستانی طلاب کی قیادت اور رہنمائی کا فریضہ سنبھالیں۔ انہوں نے زور دیا کہ قم کے جید اور کہنہ کار اساتید سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اصفہان میں مقیم طلاب کی علمی اور تحقیقی ضرورتوں کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے۔

*جامعہ روحانیت بلتستان* کے صدر حجت الاسلام علی نقی جنتی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کے مطالبات کو جائز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ روحانیت، اصفہان میں مقیم بلتستانی طلاب کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ انہوں نے دونوں تنظیموں کے درمیان مستقل رابطے کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ طلاب اصفہان کی مشکلات کے حل کے لیے جامعہ المصطفی اور دیگر علمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *