تازہ ترین

محبان اہلبیت کو بے دردی سے شہید کرنا ملکی سالمیت کو خراب کرنےکی ناکام کوشش ہے/ سید احمد رضوی

 جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر سید احمد رضوی  نے کراچی ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے  ہوئے کہا محبان اہلبیت کو بے دردی سے شہید کرنا ملکی سالمیت کو خراب کرنےکی ناکام کوشش ہے۔ 

شئیر
33 بازدید
مطالب کا کوڈ: 4341

انہوں نے شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر سید محمد علی شاہ کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا وطن عزیز میں آئے روز محبان اہلبیت اور امن و امان کے علمبرداروں کو بے دردی سے شہید کرنا ملکی سالمیت اور پر امن فضا کو خراب کرنےکی ناکام کوشش ہے، ریاستی اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ محب وطن افراد کو تحفظ و امنیت فراہم کیا جایے اور دہشت گردوں سے آہنی ھاتھوں سے نمٹنے اور کیفر کردار تک پہنچانے میں موثر اقدامات کیا جایے۔ 

ھم اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جایے. 

اللہ تعالی شہید کے لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق اور شہید کو سید الشھدا کے ساتھ محشور فرمایے. 

       

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *