تازہ ترین

محترمہ رفعت مسعود یوم آزادی کی مناسبت اور ایران میں سفیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے اسلامی جمہوری ایران تہران میں تعینات سفیر محترمہ رفعت مسعود کو ملک خداداد پاکستان کے  یوم آزادی کی خوشیوں کی مناسبت اور ایران میں سفیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے سر زمین ایران میں ان کی آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

شئیر
44 بازدید
مطالب کا کوڈ: 3963

جامعہ روحانیت بلتستان کا ایک اعلی سطحی وفد صدر ج ر ب جناب حجت الاسلام سید احمد رضوی کی قیادت میں سفارت اسلامی جمہوریہ پاکستان تہران کی دعوت پر جشن آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت کے لئے تہران گیا۔ تہران میں منعقدہ تقریب اسلامی جمہوریہ پاکستان کی 71 ویں سالگرہ یوم آزادی کی مناسبت سے رکھی گئی تھی۔۔ 

 ج ر ب  کے وفد نے جشن آزادی  کی تقریب کے بعد سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان محترمہ رفعت مسعود  سے ملاقات کی۔

صدر ج ر ب نے سفیر سے ج ر ب کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اور ج ر ب کے مختلف شعبہ جات میں فعالیتوں کا  تذکرہ کرتے ھوئے    انہوں نے کہا کہ  ا ب تک  کئی پی ایچ ڈیز المصطفی انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی سے فارغ ہو کر ملک خداداد پاکستان میں مختلف  تعلیمی مراکز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کثیر تعداد  میں طلبا ڈاکٹریٹ  اور ایم فل کرنے میں مشغول ہیں۔

صدر ج ر ب نے قم المقدسہ میں طلاب کے  بچوں کے  لئے پاکستانی سکولینگ سیسٹم کی بنیاد  ی ضرورت پر گفتگو کی۔  محترمہ سفیر نے  اس کے پروسس کے بارے میں تفصیلات مانگی۔ امید ہے اس سلسلے میں مزید پیشرفت ہوگی۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *