تازہ ترین

مرکزی صدر جامعہ روحانیت بلتستان کی جانب سے شعبہ مشہد کے نومنتخب صدر کو مبارکباد

مرکزی صدر جامعہ روحانیت بلتستان کی جانب سے شعبہ مشہد کے نومنتخب صدر کو مبارکباد

شئیر
25 بازدید
مطالب کا کوڈ: 4443

روحانیت نیوز() جامعہ روحانیت بلتستان کے مرکزی صدر حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے حجت الاسلام انصار ثقلین جعفری کی خدمت میں جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشہد مقدس کے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی حفظہ اللہ نے حجت الاسلام شیخ انصار ثقلین جعفری کو جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشہد مقدس کا پہلا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، مرکزی دفتر سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ طلاب بلتستان کی قومی تنظیم کی قیادت ایک سنگین بار ہے خدا وند متعال برادر شیخ جعفری کو اس الہیٰ مسئولیت سے بحسن وخوبی عہدہ برآہ ہونے اور انہیں مشہد میں موجود طلاب کی خدمت کرتے ہوئے اس مقدس تنظیم کو فعال اور مرکز سے مل کر قومی اتحاد و وحدت کے لئے دن رات کام کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *