تازہ ترین

مشھد مقدس سے تشریف لائے ہوئے علما و طلاب کا مسئولین جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے ساتھ جلسہ

مشھد مقدس سے تشریف لائے ہوئے علما و طلاب کا مسئولین جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے ساتھ جلسہ

شئیر
111 بازدید
مطالب کا کوڈ: 5340

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی طرف سے مشھد مقدس سے قم میں تشریف لائے ہوئے علمائے کرام و طلاب عظام کے ساتھ صمیمی نشست منعقد ہوئی۔
نشست میں جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشھد کی کابینہ میں شامل افراد کے علاوہ دیگر علمائے کرام نے شرکت کی۔
نشست کے آغاز میں دبیر جامعہ روحانیت بلتستان شیخ محسن عباس نے علمائے کرام کو خوش آمدید کہا اور اس با برکت پلیٹ فارم کے ذریعے سے انجام شدہ فعالیتوں کی مختصر گزارش پیش کی۔
جلسے کے دوسرے مرحلے میں علمائے مشھد نے مفید آراء اور پیشنھادات پیش کیے۔
نشست کے آخر میں صدر جامعہ روحانیت بلتستان حجت الاسلام سید احمد رضوی نے شعبہ مشھد مقدس کی جانب سے مختصر عرصے میں انجام دی جانے والی مختلف النوع و کثیر فعالیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حوزہ ھائے علمیہ میں موجود طلاب کے درمیان اتحاد، انسجام، ھماھنگی اور ھمفکری سے آج الحمد للہ سب کا متفقہ پلیٹ فارم جامعہ روحانیت بلتستان صنف روحانیت کے لیے امید کے مرکز کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔ مزید اتفاق و اتحاد سے علمی، ثقافتی و تبلیغی امور میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں۔
جلسے کے اختتام پر سوال و جواب کا سلسلہ شروع کیا گیا، شرکاء جلسہ کی جانب سے جامعہ روحانیت سے متعلق مختلف امور کے بارے میں سوالات کئے گئے۔ صدر محترم نے سوالات کا جواب دیا۔
قرائت دعائے سلامتی امام زمان (عج) کے ساتھ جلسے کا اختتام ہوا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *