تازہ ترین

مشی فاطمیہ آگنائزنگ کمیٹی کی جامعہ روحانیت بلتستان مجامع طلاب بلتستان کے ساتھ اہم میٹنگ

دفتر جامعہ روحانیت بلتستان میں مشی فاطمیہ آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ صدر جامعہ روحانیت بلتستان اور مجامع طلاب بلتستان کی ایک اھم نشست ہوئی۔ جس میں یکم جمادی الثانی کو منعقد ہونے والے مشی فاطمیہ کی آرگنائزنگ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ اس نشست میں آرگنائزنگ کمیٹی کے برادران نے جامعہ روحانیت اور […]

شئیر
60 بازدید
مطالب کا کوڈ: 10457

دفتر جامعہ روحانیت بلتستان میں مشی فاطمیہ آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ صدر جامعہ روحانیت بلتستان اور مجامع طلاب بلتستان کی ایک اھم نشست ہوئی۔ جس میں یکم جمادی الثانی کو منعقد ہونے والے مشی فاطمیہ کی آرگنائزنگ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
اس نشست میں آرگنائزنگ کمیٹی کے برادران نے جامعہ روحانیت اور مجامع طلاب بلتستان سے اس مشی کی کامیابی کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کی درخواست کی جسے انہوں نے قبول کیا اور مشی کو بہتر سے بہتر انداز میں برگزار کرنے کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آخر میں صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے مشی فاطمیہ کمیٹی اور تمام مجامع بلتستان کے صدور کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ تمام مجامع کے تعاون سے یہ مشی بہ فضل خدا کامیاب اور پر رونق ہوگی۔
یاد رہے مشی فاطمیہ یکم جمادی الثانی کو حرم کریمہ اہلبیت سے مسجد مقدس جمکران تک ہوگی۔

تمام طلاب کرام کو اس مشی میں با خانوادہ شرکت کی درخواست ہے۔

 

تصاویر

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *