تازہ ترین

معاونت امور فرزندان (چلڈرن افیئرز)کی جانب سے کلاسوں میں شرکت کرنے والےطلاب کے بچوں کے لئے ایک روزہ تفریحی پروگرام

ترجمان جامعہ روحانیت بلتستان کے مطابق جامعہ روحانیت بلتستان معاونت امور فرزندان کی جانب سے کلاسوں میں شرکت کرنے والے طلاب کے بچوں کے لئے ایک روزہ تفریحی پروگرام منعقد ھوا۔ فرزندان صبح 9 بجے بوستان علوی پارک پہنچے۔ تھوڑی استراحت کے بعد فوٹبال بازی کے لئے بچوں کو دو گروپ میں تقسیم کیا۔ 12 […]

شئیر
34 بازدید
مطالب کا کوڈ: 1951

ترجمان جامعہ روحانیت بلتستان کے مطابق جامعہ روحانیت بلتستان معاونت امور فرزندان کی جانب سے کلاسوں میں شرکت کرنے والے طلاب کے بچوں کے لئے ایک روزہ تفریحی پروگرام منعقد ھوا۔ فرزندان صبح 9 بجے بوستان علوی پارک پہنچے۔ تھوڑی استراحت کے بعد فوٹبال بازی کے لئے بچوں کو دو گروپ میں تقسیم کیا۔ 12 سال سے نیچے بچوں کا ایک گروپ اور 12 سال سے بڑے بچوں کا ایک گروپ۔ پہلے گروپ کی ذمہ داری امور فرزندان کے دلسوز مربی آقای علی نقی نجفی نے لی جبکہ آقای مقدسی نے دوسرے گروپ کی نمایندگی کرتے ھوئے انہیں تین ٹیم میں تقسیم کیا۔ 

فوٹبال گراونڈ کو ڈیڑھ گھنٹے کے لئے کرائے پر لیاگیا۔

پہلے گروپ کے بچوں میں فوٹبال ٹورنامینٹ کے بعد رسی کشی کا مقابلہ ھوا۔

فوٹبال ٹورنامینٹ کے بعد ریفریشمنٹ کا انتظام تھا۔

ٹھیک ایک بجے علوی پارک کی جامع مسجد میں تمام بچوں نے ظھرین کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کی۔

تین بجے یہ جذاب پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا اور بذریعہ بس اپنے اپنے گھروں کی طرف روانہ ھوئے۔

اس تفریحی پروگرام کے انعقاد میں جامعہ روحانیت بلتستان کے شعبہ امور فرزندان کے مسئول جناب حجت الاسلام آقای حسین امینی، مربیان فرزندان آقای یاسین مقدسی اور آقای علی نقی نجفی صاحبان نے جانفشانی سے کام لیتے ھوئے اس پروگرام کو جذاب بنایا۔

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *