اٹلی کے وزیراعظم نے گذشتہ چالیس برسوں سے عراقی قوم کے نہایت مشکل حالات میں مبتلاء رہنےکی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود، عراقی شیعوں کے رہنماؤں نے دوہزارتین کے بعد شیعوں کو دوسرے قبائل اور ادیان ومذاہب کے پیروؤں سے انتقام لینے کے لئے نہيں اکسایا بلکہ دوسرےقبائل کواپنا بھائی قرار دیا۔
اٹلی کے وزیراعظم نے گذشتہ بدہ کو عراق کا دورہ کیا تھا اور اس ملک کے حکام سے سیکورٹی کی صورت حال بالخصوص داعش دہشتگردگروہ کے خلاف جدوجہد کی ضرورت پرتاکید کی تھی۔
