تازہ ترین

مقاومتی محاذ کی مکمل حمایت اور غزہ پر جاری جارحیت کی بھرپور مذمت، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ روحانیت بلتستان کے عہدیداران نے فلسطین بالاخص غزہ میں غاصب اسرائیلی کی طرف سے جاری جارحیت اور انسان کش حملات کی بھرپور مذمت کی۔
شئیر
113 بازدید
مطالب کا کوڈ: 9482

روحانیت نیوز، جامعہ روحانیت بلتستان کے مقننہ ، مجریہ اور نظارتی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس آج فاطمیہ ہال حسینیہ بلتستان قم میں منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ روحانیت بلتستان کے عہدیداران نے فلسطین بالاخص غزہ میں غاصب اسرائیلی کی طرف سے جاری جارحیت اور انسان کش حملات کی بھرپور مذمت کی۔

اس موقع پر جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجۃ الاسلام سید احمد رضوی نے کہا کہ ہم مقاومتی محاذ کی اسرائیل مخالف مجاہدانہ کاروائیوں کی مکمل حمایت اور انسانیت کے دشمن اسرائیل اور اس کے کاسہ لیسوں کی جانب سے غزہ کے مظلوم عوام پر روا رکھے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح باطل قوتیں اسرائیل کی پشت پر متحد ہو کر کھڑی ہیں، اسی طرح امت مسلمہ بھی متحد ہو کر فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دے۔

سید احمد رضوی نے کہا کہ 2 ارب سے زائد مسلمانوں کی موجودگی میں یہودیوں کا فلسطین پر قبضے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا، اب یہ فلسطینی مجاہدوں اورعوام کا نہیں بلکہ تمام اُمت مسلمہ کا امتحان ہے۔

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *