تازہ ترین

ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اسلام آباد: ملک بھر میں آج یوم دفاع پاکستان اس ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے کہ قوم میں دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم اور ولولہ 1965 ہی کی طرح […]

شئیر
15 بازدید
مطالب کا کوڈ: 281

وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

اسلام آباد: ملک بھر میں آج یوم دفاع پاکستان اس ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے کہ قوم میں دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم اور ولولہ 1965 ہی کی طرح موجزن ہے۔ 

1965 میں بھارت کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ میں قوم کی فتح کی مناسبت سے ملک بھر میں آج 51واں یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔  دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں  31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ ملک بھر میں نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی اورخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جب کہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں نے بھی اپنی عبادت گاہوں میں ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا۔

کراچی میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد ہوئی، گارڈز کے فرائض سنبھالنے والے دستے میں 6خواتین سمیت 98کیڈٹس شامل ہیں، اس موقع پر ایئر وائس مارشل عمران خالد ائر آفیسر کمانڈنگ رسالپور اکیڈمی نے مزار قائد پر حاضری دی۔ لاہور میں مزار اقبال پر پاک رینجرز کے جوانوں کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ جی او سی کمانڈ میجر جنرل طارق امان اور پاک رینجرز کے بریگیڈیر عاصم گردیزی نے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

کراچی میں پاک بحریہ کی مسرور ایئر بیس میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد پاکستان ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے ڈیمو پیش کیا گیا جب کہ اسکول کے طلبہ نے ملی نغمے گا کر شرکا کے دل گرمائے اور خوب داد وصول کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیس کمانڈر فہیم اللہ ملک نے کہا کہ پاکستان کی افواج دشمنوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور اپنی سر زمین کو ہر مصیبت اور آفت سے محفوظ رکھنے کی لیے ہر وقت الرٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہ نجات، راہ راست اور ضرب عزب جیسے آپریشنز سے دشمنوں کا مقابلہ جاری ہے۔

 

پشاور میں بھی یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے پاک فوج کے زیر اہتمام کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی میجر جنرل مظہر شاہین اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک تھے۔ اس موقع پر مسلح افواج کے پائلٹس نے جنگی طیاروں کو مختلف انداز میں اڑا کر اپنی مہارت کا ثبوت دیا۔ اس کے علاوہ پیرا جمپنگ کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب کے بعد سامان حرب کی نمائش بھی کی گئی جس میں کوبرا، ایکرل ہیلی کاپٹر، الضرار، الخالد ٹینک اور میزائل بیٹریز سمیت دیگر دفاعی آلات رکھے گئے تھے۔

کوئٹہ میں بھی پاک فوج کے زیر اہتمام عسکری میلے کااہتمام کیا گیا جس میں جوانوں نے نے ڈرل کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے پرچم کشائی کی جب کہ تقریب میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے فضا میں کرتب دکھائے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے۔

وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے والے شہدا اور دشمن کے سامنے سبز ہلالی پرچم لہرانے والے غازیوں کی یاد میں خصوصی تقاریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ کیپٹن راجا محمد سرور شہید، میجر طفیل محمد شہید، میجر راجا عزیز بھٹی شہید، میجر شبیر شریف شہید، سوار محمد حسین شہید، میجر محمد اکرم شہید، لانس نائک محمد محفوظ شہید، کیپٹن کرنل شہیر خان شہید اور لانس نائیک لالک جان شہید شہید کے مزارات اور یادگاروں پر خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔  اس کے علاوہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، مسلح افواج کی اہم تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں پر بھی خصوصی تقاریب اور ملک کے دفاع کے لیے سامان حرب کی نمائش کی جارہی ہے۔

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *