ملک بھر کے دینی مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا فیصلہ ، ٹیکنیکل علوم،ایم فل اورپی ایچ ڈی پروگرام بھی شروع کیے جائیں گے
اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی حکومت نے ملک بھر کے دینی مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، ملک بھر کے مدارس کے لیے ترغیبی پیکیج بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر)ناصر جنجوعہ کی زیر صدارت اسلام […]

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی حکومت نے ملک بھر کے دینی مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، ملک بھر کے مدارس کے لیے ترغیبی پیکیج بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر)ناصر جنجوعہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہو ا ، اجلاس میں وفاقی وزیرمذہبی امور، وزیرتعلیم اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے،اجلاس میں دینی مدارس کے حوالے سے معاملات زیر غور لائے گئے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کے تمام دینی مدارس کو قومی دھارے میں لایا جائے گا ، ملک بھر کے مدارس کے لیے ترغیبی پیکیج بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔دینی مدارس میں اصلاحات کے لیے وفاق المدارس اور دینی اسکالرزسے بھی مشاورت کی جائیگی اور دینی مدارس میں ٹیکنیکل علوم،ایم فل اورپی ایچ ڈی پروگرام بھی شروع کیے جائیں گے ۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ دینی مدارس کے طلبہ بھی قوم کے بیٹے اوربیٹیاں ہیں،دینی مدارس کے طلبہ وطالبات کوبھی تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
(daily pakistan)
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید